غلط نسخے، نقلی جڑی بوٹیاں، ذمہ داری کس کی؟

جس کا کام اسی کو ساجے

علاج معالجہ کے لیے رابطہ کرنے والے اکثر مریض یہ تقاضا کرتے ہیں کہ انہیں اجزائے نسخہ بتا دئیے جائیں تاکہ وہ خود نسخہ بنا کر استعمال کر لیں۔ ان کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ عطار (پنساری) انہیں جو جڑی بوٹیاں فراہم کر رہا ہے وہ کس معیار کی ہیں۔ قسم اول سے تعلق رکھتی ہیں، ردی ہیں یا نقلی ہیں۔

دوسرا یہ کہ نسخہ تیار کرنے سے قبل مفرد ادویہ کو صاف کرنا، اوزان پورے کرنا اور دیگر تقاضے بھی ملحوظ رکھنے ہوتے ہیں جن کا خیال ایک ماہر طبیب رکھتا یا رکھواتا ہے وہ عامۃ الناس نہیں رکھ پاتے۔ نتیجہ میں دواء کے فوائد حسب منشاء ظاہر نہیں ہوتے تو طب یا طبیب کو کوستے ہیں اور اپنی غلطیوں کو نظر انداز کرتے ہیں۔

نقلی موصلی سفید
نقلی موصلی سفید

زیر نظر تصویر میں آپ کو موصلی سفید نظر آ رہی ہے۔ جو بہت خوبصورت، پرکشش اور جاذب نظر ہے۔ لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ سو فیصد نقلی موصلی سفید ہے۔ جسے میدہ اور کارن فلور سے بنایا گیا۔ عام بندہ اصل اور نقل میں تمیز نہیں کر سکتا۔

بات صرف موصلی سفید تک محددو نہیں بلکہ ثعلب مصری اور ثعلب پنجہ بھی بڑے پیمانے پر نقلی تیار کیا جاتا ہے۔ جسے لاہور کے کاریگروں نے آٹا سریش کی مدد سے دو تین مختلف سائز کی ڈائیاں بنا کر اس کے ذریعے پراسس کر ڈالا ہے۔ سستے اور زیادہ نفع کے لالچ میں پنساری یہی لے جا کر بیچتے ہیں اور حرام رزق کماتے ہیں۔

اور اس پہلو پر بھی سوچیے کہ یہ میدے، کارن فلور اور سریش کی آمیزش سے بنی نقلی موصلی، ثعلب مصری اور ثعلب پنجہ کیا فائدہ دیں گے؟ ان کا مزاج اور افادیت کیا ہے؟ اور اصل اشیاء کا مزاج اور افادیت کیا ہے؟

اس لیے اپنے طبیب پر اعتماد کا اظہار کرنا چاہیے اور اس کی تیار کردہ صحیح اجزاء پر مبنی ادویہ استعمال کرنی چاہیئیں!

حکیم فاروق سومرو

Shopping Cart
Scroll to Top